جانوروں کا شکارکرنے والی پیلٹ گن کا کشمیریوں پربے دریغ استعمال

ہری سنگھ اسپتال میں پیلٹ گن سے متاثرہ 4 سو سے زائد کشمیریوں کی آنکھوں سے چھرے نکالنے کے لئے آپریشن ہوچکے ہیں

ہری سنگھ اسپتال میں پیلٹ گن سے متاثرہ 4 سو سے زائد کشمیریوں کی آنکھوں سے چھرنے نکالنے کے لئے آپریشن ہوچکے ہیں : فوٹو : فائل

پیلٹ گن عام طور پر جانوروں کے شکار کے لئے استعمال ہوتی ہے لیکن مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اس گن کو مظلوم اورنہتے شہریوں پراستعمال کررہی ہے جس سے متعدد افراد کی بینائی بھی ضائع ہو چکی ہے۔

قابض بھارتی فوج کشمیری عوام کی آواز دبانے کے لئے پیلٹ گن کا بے دریغ استعمال کررہی ہے، 12 بور کی اس بندوق سے جانوروں کا شکار کیا جاتا ہے، پیلٹ گن کے کارتوس میں 4 سوسے 5 سو چھرے ہوتے ہیں جوکئی میٹردور تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کو پیلٹ گن دی گئی ہیں جو اس کا غلط استعمال کرر ہے ہیں، بھارتی سیکیورٹی فورسزاس گن کے ذریعے نہتے کشمیری عوام کے اوپری حصے خصوصاً چہروں کو نشانہ بنا رہے ہیں جس کے باعث اب تک متعدد نوجوان بچے اورعورتیں بینائی سے محروم ہو چکے ہیں۔

اس خبر کوبھی پڑھیں: کشمیریوں کو اپنا نہیں سمجھا گیا، مقبوضہ کشمیر ہائیکورٹ حکومت پر برہم

اب تک صرف سری نگر کے سرکاری اسپتال ہری سنگھ میں پیلٹ گن سے متاثرہونے والے 4 سو سے زائد کشمیریوں کی آنکھوں سے چھرے نکالنے کے لئے آپریشن ہوچکے ہیں جب کہ مقبوضہ کشمیرمیں آنکھوں کے ڈاکٹروں کی بھی کمی ہوگئی ہے۔

مقبوضہ کشمیرمیں پیلٹ گن کےغیرقانونی استعمال کیخلاف کیخلاف عالمی میڈیا سمیت بھارت میں بھی آوازاٹھائی جا رہی ہے۔ امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ اورنیویارک ٹائمزمیں کہا گیا ہے کہ کشمیرمیں تشدد کی حالیہ لہرمیں بھارتی فوج پیلٹ گنزاستعمال کر رہی ہے اور زیادہ تر مظاہرین کی آنکھیں متاثر ہوئی ہیں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: جولائی میں بھارتی بربریت سے 74 کشمیری شہید ہوئے

برطانوی جریدے دی گارڈین نے مطالبہ کیا ہےکہ بھارت فوری طور پر بےگناہ کشمیریوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی بند کرے۔ دی گارڈین نےعالمی ادیبوں اور مصنفوں کی آواز بنتے ہوئے عالمی رہنماؤں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کوبھی بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بی بی سی کا کہنا ہے کہ عام طورپرپیلٹ گنز کا استعمال مظاہرین کی ٹانگوں پرکیا جاتا ہے لیکن بھارتی فوج جان بوجھ کرگھٹنوں سے اوپر گولیاں چلا رہی ہے۔ بھارتی میڈیا پر بھی بھارتی فورسزکی ظالمانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔

اس خبر کوبھی پڑھیں: امریکا کا مقبوضہ کشمیرکے واقعات پر تشویش کا اظہار

دوسری جانب ایمینسٹی انٹرنیشنل نے بیلٹ گن کے استعمال کو عالمی ضابطوں کی خلاف وزری قرار دیتے ہوئے بھارتی حکومت سے پیلٹ گنز کا استعمال فوری طور پر روکنے کامطالبہ کیا ہے۔ تاہم بھارتی افواج قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اب تک 5 سو سے زائد بچوں کو ان کارتوسوں کا نشانہ بنا چکی ہیں۔

Load Next Story