حکومت کی سعودی عرب میں فاقہ کشی پر مجبور پاکستانیوں کو تعاون کی یقین دہانی

بن لادن کی جانب سے تنخواہوں سے محروم مزدوروں کو اشیائے خورونوش کیلیے 200 ریال دیئے جا رہے ہیں

اگر کمپنی نے پاکستانی مزدوروں کو کھانا فراہم نہ کیا تو ہم انھیں نقد رقم دینگے، ترجمان۔ فوٹو: فائل

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سفیر منظور الحق نے تنخواہیں نہ ملنے کے باعث قافہ کشی پر مجبور شہریوں سے ملاقات کی اور انھیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی سفیرمنظور الحق نے مشکلات میں پھنسے پاکستانیوں کے جدہ میں کیمپ کا دورہ کیا اور پاکستانیوں کی مشکلات سنیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دمام میں وہ مزدور جنھیں ان کی کمپنی بن لادن نے تنخواہیں نہیں دی اور وہ کئی ماہ سے تنخواہوں کے بغیر گزارا کر رہے ہیں انھیں اشیائے خورونوش کے لیے 200 ریال دیئے جا رہے ہیں جب کہ جدہ کے 2 بڑے کیمپوں میں مقیم پاکستانیوں کو کھانا فراہم کیا جارہا ہے، ہائی وے کیمپ جدہ میں 1300 پاکستانی مزدورمقیم ہیں جب کہ سوجکس کیمپ جدہ میں 1000 پاکستانی مزدورمقیم ہیں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: وزیراعظم کا مشکلات کا شکار پاکستانیوں کے معاملے کا نوٹس

سطین، الجزیرہ اور طائف کے کیمپوں میں کھانا نہیں مل رہا۔ سطین، الجزیرہ کیمپوں میں 3، 3 سو طائف کیمپ میں 200 پاکستانی موجودہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اگر کمپنی نے کھانا فراہم نہ کیا تو ہم مزدوروں کونقد رقم دینگے۔

 
Load Next Story