پُرامن ہمسائیگی کے بغیرامن ممکن نہیں وزیراعظم نوازشریف
پاکستان خطے میں کئی دہائیوں سے امن کا خواہاں ہے، وزیر اعظم نواز شریف
LONDON:
وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں کئی دہائیوں سے امن کا خواہاں ہے لیکن پُرامن ہمسائیگی کے بغیر امن ممکن نہیں۔
اسلام آباد میں ساتویں سارک وزرائے داخلہ کانفرنس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ سارک وزرائے داخلہ کانفرنس کی میزبانی پاکستان کا اعزاز ہے، خطے میں سارک پہلے سے زیادہ متحرک اور فعال کردار ادا کررہا ہے، کئی رکاوٹوں کے باوجود سارک نے نمایاں پیش رفت کی ہے۔ جنوبی ایشیا قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، خطے کی ترقی کے لیے باہمی تعاون ضروری ہے ایشیائی ممالک کو چیلنجز کا مقابلہ مل کر کرنا ہوگا
اس خبر کو بھی پڑھیں: سارک وزرائے داخلہ کانفرنس
وزیر اعظم نے کہا کہ ہم کئی دہائیوں سے قیام امن کےلیے کوشاں ہیں، ہم نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے واضح کامیابیاں حاصل کی ہیں اور چاہتے ہیں کہ ہمارے پڑوسی ممالک بھی پُرامن اور خوشحال ہوں کیونکہ پرامن ہمسائیگی کے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں۔ پاکستان خطے میں روابط کے لیے بھی کوشاں ہے، قیام امن کے لیے سارک ممالک کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ ہمیں ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔