سارک کانفرنس کے دوران پاک بھارت وزرائے داخلہ کے درمیان سرد مہری

چوہدری نثار کی راج ناتھ سنگھ سے ملاقات میں رسمی مسکراہٹ کا بھی تبادلہ نہیں ہوا


ویب ڈیسک August 04, 2016
راج ناتھ سنگھ کشمیر کی صورت حال اور پاکستان میں بھارتی مداخلت کے حوالے سے جواب دینے سے پہلو تہی کررہے ہیں فوٹو: فائل

KARACHI: سارک وزرائے داخلہ کانفرنس کے دوران پاک بھارت وزرائے داخلہ کے درمیان سرد مہری برقرار ہے اور دونوں وزرا کے درمیان رسمی مسکراہٹ کا تبادلہ بھی نہیں ہوا۔

مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم، کل بھوشن یادیو کی گرفتاری اور پاکستان میں را کی کارروائیوں کے واضح شواہد کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں کشیدگی برقرار ہے اور اس کا اثر اسلام آباد میں ہونے والی سارک وزرائے داخلہ کانفرنس میں بھی دیکھا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : راج ناتھ پاکستان پہنچ گئے

کانفرنس میں بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ بھی شریک ہیں، وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کانفرنس سے قبل دیگر ممالک کے وزرائے داخلہ کی طرح راج ناتھ سنگھ سے بھی روایتی ملاقات کی اور مصافحہ کیا لیکن ایک ہی میز پر براجمان ہونے کے باوجود دونوں کے درمیان رسمی مسکراہٹ کا بھی تبادلہ نہیں ہوا۔

راج ناتھ سنگھ نے کشمیر کی صورت حال اور پاکستان میں بھارتی مداخلت کے حوالے سے جواب دینے سے پہلو تہی کی، اس لئے انہوں نے اسلام آباد میں اب تک میڈیا سے ناصرف بات کرنے سے اجتناب برتا بلکہ اسلام آباد میں قیام کے دوران وزیر اعظم نواز شریف یا اپنے پاکستان ہم منصب چوہدری نثار علی خان سے خصوصی ملاقات بھی نہیں کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں