سامعہ قتل کیس پولیس نے مقتولہ کے والد سابق شوہر اور کزن کو شامل تفتیش کرلیا

سامعہ 5 دن میرے ساتھ رہی جسے ڈاکٹر کے پاس بھی لے کر گیا اور طبی معائنہ بھی کرایا،سابق شوہر کا پولیس کوبیان


ویب ڈیسک August 04, 2016
سامعہ 5 دن میرے ساتھ رہی جسے ڈاکٹر کے پاس بھی لے کر گیا اور طبی معائنہ بھی کرایا،سابق شوہر کا پولیس کوبیان فوٹو:فائل

پاکستانی نژاد برطانوی شہری سامعہ قتل کیس کی تحقیقات کے دوران پولیس نے مقتولہ کے والد، سابق شوہر اور کزن کو شامل تفتیش کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جہلم پولیس پہلے روز سے سامعہ کے قتل کو طبعی موت قرار دے رہی ہے جب کہ سامعہ کے والد، کزن اور سابق شوہر کے سامعہ کی موت کے بارے میں تمام بیانات جھوٹ ثابت ہوئے کیوں کہ فرانزک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ خاتون کو گلا دبا کر قتل کیا گیا تاہم اب پولیس نے مقتولہ کے والد شاہد، سابق شوہر چوہدری شکیل اور کزن مبین کو شامل تفتیش کرلیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سامعہ کی موت گلا دبانے یا سانس روکے جانے کی وجہ سے ہوئی، فرانزک رپورٹ



دوسری جانب ملزم چوہدری شکیل نے پولیس کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا ہے کہ سامعہ 5 دن میرے ساتھ رہی جسے ڈاکٹر کے پاس بھی لے کر گیا اور طبی معائنہ بھی کرایا تاہم سامعہ کی موت کے حوالے سے انہیں کچھ معلوم نہیں۔ ادھر ملزم شکیل کی ضمانت منسوخ کرانے کے لئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور وہ ضمانت کی توثیق کے لئے 6 اگست کو عدالت میں پیش ہوں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مقتولہ سامعہ کے والد کا بیٹی کے مبینہ شوہر مختار کاظم کو پہچاننے سے انکار

واضح رہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سامعہ کی 20 جولائی کو موت واقعہ ہوئی تھی اور اس کے دوسرے شوہر مختار کاظم نے 23 جولائی کو اپنی اہلیہ کی موت کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ سامعہ شاہد کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ کی گردن پر زخم کا نشان تھا تاہم اسے موت کی وجہ قرار نہیں دیا گیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں