طالبان نے نیٹو کیساتھ کام کرنیوالے 5 افغانوں کو سزائے موت دیدی

مشرقی افغانستان میں دھماکاخیزموادپھٹنے سے دوایساف فوجی ہلاک،ایک شدت پسندوں کے حملے میں مارا گیا

مشرقی افغانستان میں دھماکاخیزموادپھٹنے سے دوایساف فوجی ہلاک،ایک شدت پسندوں کے حملے میں مارا گیا, ڈیزائن سمر عامر

افغانستان کے صوبہ وردک میں طالبان نے نیٹو کے ساتھ کام کرنے کے الزام میں 5 افغانیوں کو سزائے موت دیدی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق واقعہ دارالحکومت کابل سے 40کلومیٹر دورصوبہ وردک کے ضلع جلریز کے نواح میں پیش آیا جب مسلح طالبان نے ایک نیٹوبیس میں کام کرکے واپس آنے والے 5افغانیوں کوگرفتارکرلیا جن کی لاشیں بعدازاں ایک ویرانے سے ملیں جن کو دھماکا خیزمواد سے باندھ کر قتل کیاگیا۔


دریں اثنا افغانستان کے مشرقی علاقوں میں مختلف واقعات میں تین غیر ملکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔گزشتہ روز ایساف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکا خیز مواد پھٹنے سے دو ایساف کے فوجی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ایک دیگر واقعے میں شدت پسندوں کے حملے میں مارا گیا۔ ایساف کی جانب سے جاری مختصر بیان میں فوجیوں کی شہریت اور واقعات کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔اس سال ہلاک ہونے والے اتحادی فوجیوں کی تعداد250 ہوگئی ہے۔
Load Next Story