ممبئی حملہ کیس کی سماعت8دسمبرتک ملتوی

کیس میں یوسف گوٹھ اورلانڈ ھی میں قائم تربیتی مراکز کے بارے میں اہم معلومات حاصل کی تھیں۔

کیس میں یوسف گوٹھ اورلانڈ ھی میں قائم تربیتی مراکز کے بارے میں اہم معلومات حاصل کی تھیں۔ فوٹو: رائٹرز

انسداددہشت گردی راولپنڈ ی ڈویژن کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری حبیب الرحمن کی لاہور میں دیگر ججز کے ہمراہ میٹینگ میں شرکت کے باعث ممبئی حملہ کیس کی سماعت بغیرکسی کارروائی کے8دسمبرتک ملتوی کر دی گئی۔


ہفتے کواستغاثہ کے4اہم گواہ ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹرچوہد ری ذوالفقارکے ہمراہ عدالت میں موجودتھے ، انھیں آئندہ سماعت پرعد الت میں پہنچنے کیلیے پابند کیا گیا ہے، ایف آئی اے افسران نے ممبئی حملوں کے بعدپاکستان میں تفتیش کے دوران کراچی سے ممبئی حملو ں میں استعمال ہو نے والی لانچ 'الحسینی' اور بوٹ 'العطا'برآمدکرنے سمیت میرپور ساکرو، یوسف گوٹھ اورلانڈ ھی میں قائم تربیتی مراکز کے بارے میں اہم معلومات حاصل کی تھیں۔
Load Next Story