صدرآصف زرداری رواں ماہ 5 ملکوں کادورہ کرینگے

صدر افغان صدرحامدکرزئی کے ساتھ سہ فریقی اجلاس میں شرکت کرینگے۔


INP December 02, 2012
صدر افغان صدرحامدکرزئی کے ساتھ سہ فریقی اجلاس میں شرکت کرینگے۔ فوٹو: فائل

صدرآصف علی زرداری رواں ماہ کے پہلے دو ہفتوں میں 5 ملکوں کا دورہ کرینگے۔

نجی ٹی وی کے مطابق صدر زرداری7 دسمبر کو ایران،8کو برطانیہ، 9سے فرانس اور11 دسمبر سے ترکی کا دورہ کرینگے۔اس سے پہلے وہ 3 سے 5دسمبر تک جنوبی کوریا جائینگے۔

ذرائع نے بتایا کہ صدرزداری کے دورہ ایران کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن پراہم پیش رفت متوقع ہے۔ ایران کی طرف سے گیس پائپ لائن منصوبے کے لیے 25کروڑ ڈالرکی فراہمی کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔صدر زرداری کی برطانیہ میں ملالہ یوسف زئی سے ملاقات متوقع ہے۔

صدرآصف زرداری فرانسیسی صدرسے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کرینگے ۔صدرمملکت ترکی کے دور روزہ دورہ کے موقع پر ترک صدر عبداللہ گل، افغان صدرحامدکرزئی کے ساتھ سہ فریقی اجلاس میں شرکت کرینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں