شام پرتشدد واقعات میں مزید 37 افراد ہلاک

دمشق کے قریبی علاقوں میں شہر کے اندر داخلے سے روکنے کے لیے باغیوں پر بمباری


AFP December 02, 2012
دمشق میں انٹرنیٹ سروس بحال ہوگئی، شام میں تشدد نئی بلندی کو چْھو رہا ہے،اقوام متحدہ. فوٹو: اے ایف پی

شام میں پرتشدد واقعات میں مزید 37 افراد ہلاک ہوگئے، سرکاری فوج نے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقوں میں باغیوں پر بمباری کی ہے تاکہ وہ شہر کے اندر داخل نہ ہو سکیں۔

شام کے دوسرے بڑے شہر حلب اورحمص میں بھی باغیوں اور سرکاری فوج کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے، گزشتہ روز ملک میں مزید 37 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 15 شہری بھی شامل ہیں۔

06

سرکاری فوج ملک کے مشرق میں القمر آئل ریفائنری میں دوبارہ داخل ہوگئی ہے، اے ایف پی کے مطابق دارالحکومت دمشق میں اور صوبہ دمشق کے کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل فون کی سروس بحال ہوگئی ہے۔

07

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون کا کہنا ہے کہ شام میں جاری تشدد اب بے رحمی کی نئی بلندیوں کو چْھو رہا ہے،انھوں نے کہا کہ شہریوں کا روز قتلِ عام ہو رہا ہے جبکہ بڑی تعداد میں لوگ ہجرت پر مجبور ہوئے ہیں، آئندہ سال کے اوائل تک نقل مکانی کرنے والے شامی باشندوں کی تعداد 7 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں