رحمن ملک 2روزہ سرکاری دورے پرآج برطانیہ روانہ ہونگے

ایم کیو ایم کے قائدسے اہم ملاقات میں وزیر داخلہ کراچی سمیت ملک بھر کی سیاسی صورتحال اور امن و امان پر بات چیت کریں گے


INP December 02, 2012
ایم کیو ایم کے قائدسے اہم ملاقات میں وزیر داخلہ کراچی سمیت ملک بھر کی سیاسی صورتحال اور امن و امان پر بات چیت کریں گے. فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمٰن ملک 2روزہ سرکاری دورے پر آج (اتوارکو) برطانیہ روانہ ہونگے۔

جہاں وہ اپنی برطانوی ہم منصب تھریسامے سمیت دیگر برطانوی عہدیداروں سے ملاقاتیں کرینگے۔ وزیر داخلہ ملالہ یوسفزئی کی خیریت دریافت کرنے کے علاوہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے بھی ملاقات کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق رحمن ملک 2روزہ سرکاری دورے پر آج(اتوارکو) برطانیہ روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ برطانوی حکومتی و سرکاری حکام سے ملاقاتیں کرینگے جن میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ایم کیو ایم کے قائدسے اہم ملاقات میں وزیر داخلہ کراچی سمیت ملک بھر کی سیاسی صورتحال اور امن و امان پر بات چیت کریں گے۔ رحمٰن ملک ملالہ کی عیادت بھی کرینگے اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کر کے ان کو ملالہ کی صحت یابی پر پاکستان آنے کی دعوت دینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں