بھارتی وزیر داخلہ سارک وزرائے داخلہ کانفرنس ادھوری چھوڑ کر واپس روانہ

چوہدری نثار کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم پر دو ٹوک موقف پر بھی بھارتی وزیر داخلہ اکھڑے اکھڑے دکھائی دیئے


ویب ڈیسک August 04, 2016
بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کانفرنس کے اختتام سے قبل ہی بھارت روانہ ہوگئے. فوٹو: فائل

KARACHI: بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ وفاقی دارالحکومت میں جاری ساتویں سارک وزرائے داخلہ کانفرنس ادھوری چھوڑ کر واپس چلے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سارک وزرائے داخلہ کانفرنس ختم ہونے سے قبل ہی بھارتی وفد واپس روانہ ہوگیا جب کہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی دھواں دھار تقریر اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم پر دو ٹوک موقف پر بھی بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اکھڑے اکھڑے دکھائی دیئے اور کانفرنس کے اختتام سے قبل ہی وہ نئی دلی کے لئے روانہ ہوگئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: چوہدری نثارنے راج ناتھ کی موجودگی میں کشمیرمیں بھارتی جارحیت کو دہشتگردی قرار دیدیا

واضح رہے کہ کانفرنس کے دوران وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا راج ناتھ سنگھ کی موجودگی میں مقبوضہ کشمیر پر دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آزادی کی جد وجہد اور دہشت گردی میں فرق ہے اور دہشت گردی کا ہر واقعہ قابل مذمت ہے لیکن مقبوضہ کشمیر کے معصوم بچوں اور شہریوں پر وحشیانہ تشدد دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں