افغانستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے کیمپس موجود ہیں وزیرداخلہ بلوچستان

افغانستان میں موجود ’’را‘‘ کے کیمپوں سے فراریوں کو ہدایات مل رہی ہیں، سرفراز بگٹی


ویب ڈیسک August 04, 2016
افغانستان میں موجود ’’را‘‘ کے کیمپوں سے فراریوں کو ہدایات مل رہی ہیں، سرفراز بگٹی، فوٹو؛ فائل

وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہےکہ افغانستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی ''را'' کے کیمپس موجود ہیں۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ فراریوں کی مرکزی قیادت بیرون ملک میں لگژری زندگی گزار رہی ہے، ہم واپس آنے والے فراریوں سے شفقت سے پیش آرہے ہیں، صوبائی حکومت فراریوں کو مین اسٹریم پر لانے کے لیے خوش آمدید کہہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سیکیورٹی فورسز کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، 8 اگست کو پولیس پر بہت بڑی دہشت گردی ہوئی اس لیے 8 اگست کے دن کو یوم شہدا کے طور پر منائیں گے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ ماضی میں بلوچستان کو سیاسی مشاورت میں شامل نہیں کیا جاتا تھا لیکن اب معاملات بہت بہتر ہیں، ہم دہشت گردی کے خلاف دن رات کام کررہے ہیں اور صوبے سے اس لعنت کو ختم کرکے دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں فراریوں اور ''را''کے کیمپس موجود ہیں جہاں سے انہیں ہدایات مل رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |