سعودی عرب میں ہزاروں پاکستانی مزدور تنخواہیں نہ ملنے پر فاقہ کشی پر مجبور

وزیراعظم نواشریف کے نوٹس لینے کے باجود پاکستانیوں کے حالات جوں کے توں ہیں۔


ویب ڈیسک August 04, 2016
وزیراعظم نواشریف کے نوٹس لینے کے باجود پاکستانیوں کے حالات جوں کے توں ہیں۔ فوٹو؛ فائل

سعودی عرب میں کام کی غرض سے موجود ہزاروں پاکستانی کئی ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے فاقے کرنے پر مجبور ہیں جب کہ وزیراعظم نواشریف کے نوٹس لینے کے باجود پاکستانیوں کے حالات جوں کے توں ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی عرب میں محنت مزدوری کرنے والے ہزاروں پاکستانی کئی ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر بُرے حال میں ہیں اور امدادی کیمپوں میں فاقے کرنے پر مجبور ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف نے سعودی عرب میں پاکستانی مزدوروں کی مشکلات کا نوٹس لیا تو پاکستانی سفیر کیمپ پہنچ گئے تاہم پاکستانیوں کے حالات میں کوئی خاطر خواہ فرق نہیں آیا۔

دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفیرمنظور الحق نے مشکلات میں پھنسے پاکستانیوں کے جدہ میں کیمپ کا دورہ کیا اور800 پاکستانیوں کی مشکلات سنیں جب کہ دمام میں پاکستانی مزدوروں کو کھانے پینے کے لیے 200 ریال فی کس دیئے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستانی سفیر نے تنخواہوں کے متعلق کمیٹیوں کو ہدایت کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں