اسلام آباد سے پہلی حج پرواز عازمین کو لے کر مدینہ روانہ

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عازمین کو رخصت کیا۔


ویب ڈیسک August 04, 2016
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عازمین کو رخصت کیا۔ فوٹو؛ فائل

MUMBAI: وفاقی دارالحکومت سے پہلی حج پرواز 329 عازمین حج کو لے کر مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگئی۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے عازمین حج كو بینظیر انٹرنیشنل ابئرپورٹ اسلام آباد سے رخصت كیا۔ وفاقی وزیر نے عازمین حج كو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اللہ كے مہمان اور پاكستان كے سفیر بن كر جا رہے ہیں، سعودی قوانین اور ثقافت كا خیال ركھیں، اللہ كے حضور جہاں اپنے اور اپنے عزیز و اقارب كے لیے دعا كریں گے اور وہاں خصوصی طور پر عالم اسلام بالخصوص پاكستان میں امن، ترقی اور خوشحالی كے لئے بھی دعا كریں ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ میری بطور خادم حجاج شروع دن سے ہی یہی كوشش رہی ہے كہ اس بابركت سفر كو عازمین حج كے لیے زیادہ سے زیادہ آسان پرآسائش اور سستا بنایا جائے، لاكھوں كے مجمع میں انتظامات میں اگر كوئی كمی بیشی ہو جائے تو صبر اور برداشت كا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، وہاں موجود پاكستانی معاونین اور سعودی اہلكاروں كی ہدایات كے مطابق عمل كریں اور ان سے ہر ممكن تعاون كریں۔

سردار یوسف نے بتایا کہ پاكستان اور حجاز مقدس میں وزارت مذہبی امور نے عازمین كے لیے تمام سہولیات كا ایك وسیع نیٹ ورك قائم كیا ہوا ہے، مكہ مكرمہ اورمدینہ منورہ میں ایك كنٹرول آفس قائم كیا گیا ہے جس میں حجاج كی سہولت كے لیے بہت سے شعبہ جات كام كر رہے ہیں، عازمین ہیلپ لائن كے ذریعے یا وہاں خود جا كر اپنی شكایات یا مشورہ درج كروا سكتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں