پاکستانی ہیلی کاپٹر کے عملے کی بازیابی کیلیے مدد کی جائے آرمی چیف کا امریکی جنرل کو فون

آرمی چیف نے افغانستان میں جنرل نکلسن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس پر امریکی جنرل نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

آرمی چیف نے افغانستان میں جنرل نکلسن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس پر امریکی جنرل نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ فوٹو۔ فائل

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل نکلسن سے کہا ہے کہ پاکستانی ہیلی کاپٹر کے عملے کی بازیابی کے لیے مدد کی جائے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہےکہ ہیلی کاپٹر کے واقعہ پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل نکلسن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور کریو ممبرز کی حوالگی کے لیے کہا جس پر جنرل نکلسن نے تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: افغانستان میں پاکستانی ہیلی کاپٹر میں سوار افراد کو طالبان نے یرغمال بنا لیا


ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنرل نکلسن سے کہا کہ پاکستانی ہیلی کاپٹر کے عملے کی بازیابی کے لیے مدد کی جائے جس پر جنرل نکلسن کا بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہنا تھا کہ عملے کی بازیابی کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔



Load Next Story