لاہور پولیس نے مغوی بچوں کی بازیابی کیلیے دیگراضلاع کی پولیس سے مدد مانگ لی

قصور، اوكاڑہ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، ننكانہ پولیس کو مراسلہ لكھا گیا ہے۔


ویب ڈیسک August 05, 2016
قصور، اوكاڑہ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، ننكانہ پولیس کو مراسلہ لكھا گیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: پولیس نے شہر سے اغوا ہونے والے بچوں كی بازیابی كے لیے دیگر اضلاع سے مدد مانگ لی ہے۔

لاہور پولیس كی طرف سے دیگر اضلاع كے ڈی پی اوز كو اس سلسلے میں مراسلہ جاری كیا گیا ہے جس میں بچوں كی تصاویر اور كیس كے بارے میں مكمل تفصیلات بھیجی گئی ہیں۔ پولیس كی طرف سے قصور، اوكاڑہ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، ننكانہ پولیس کو مراسلہ لكھا گیا ہے جس میں كہا گیا ہے كہ شہر سے جو بچے لاپتا ہیں اگر ان كو كہیں دیكھا جائے تو فوری لاہور پولیس كو اطلاع كی جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: 2 برسوں میں پنجاب سے 8 ہزارسے زائد بچوں کے لاپتہ ہونے کا انکشاف

پولیس ذرائع كے مطابق ان بچوں كی تصاویر دیگر اضلاع كے ہر تھانہ جات میں بجھوائی جائیں گی تاكہ اگر كوئی بچہ علاقہ میں نظر آئے تو فوری پولیس كو اطلاع كردی جائے۔ اس سلسلہ میں ڈی آئی جی آپریشن لاہور ڈاكٹر حیدر اشرف نے''ایكسپریس''سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ جس طرح دیگر اضلاع كی پولیس بھی بچوں كی بازیابی كے لیے لاہور پولیس سے رابطہ كرتی ہے اسی طرح لاہور پولیس نے بھی ایسے بچوں كی تصاویر اور مكمل تفصیلات دیگر اضلاع كو بجھوائی ہیں تاكہ اگر كوئی بچہ دوسرے ضلع میں نظر آئے تو فوری پولیس كو اطلاع كی جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: والدین بچوں کے اغوا کی وارداتوں سے خوفزدہ نہ ہوں، آئی جی پنجاب

ڈی آئی جی نے بتایا کہ لاہور پولیس كی اسپیشل ٹیمیں شہر بھر میں گشت كررہی ہیں اور گھر سے ناراض یا دیگر وجوہات پر بھاگنے والے بچوں كو پكڑ كر ان كے والدین تك پہنچا رہے ہیں، شہر كے داخلی وخارجی راستوں، بس اسٹینڈز، پاركوں اور دیگر اہم مقامات پر پولیس كی ٹیمیں موجود ہیں، اب تك متعدد بچوں كو ان كے والدین تك پہنچایا ہے جوكہ گھر سے ناراض ہوكر نكلے تھے اور والدین تھانوں میں اغوا كے مقدمات كی درخواستیں دے رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں