گلشن معمار میں ڈاکو جیولرز کی دکان سے لاکھوں کے زیورات لوٹ کر فرار

لوٹے جانے والے زیورات کی مالیت 7 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے، پولیس


ویب ڈیسک August 05, 2016
لوٹے جانے والے زیورات کی مالیت 7 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے، پولیس، فوٹو؛ فائل

KARACHI: گلشن معمار میں كار سوار ملزمان جیولرز كی دكان سے لاكھوں روپے مالیت كے طلائی زیورات لوٹ كر فرار ہوگئے۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار میں سیكٹر Z میں واقع جیولرز كی دكان پر كار میں سوار 4 ملزمان آئے جس میں 2 نے برقع پہنا ہوا تھا، اس دوران ایك ملزم كار میں بیٹھا رہا جب كہ ایك دكان كے گیٹ پر موجود رہا اور دیگر 2 ملزمان دكان میں داخل ہو كر تمام افرادكو یرغمال بنا كر لاكھوں روپے مالیت كے طلائی زیورات لوٹ كر فرار ہوگئے۔

پولیس كا كہنا ہے كہ دكان پر كوئی سیكیورٹی گارڈ نہیں تھا تاہم كلوز سركٹ كیمروں كی مدد سے كار كا نمبر حاصل كرلیا گیا ہے جب كہ لوٹے جانے والے طلائی زیورات كی مالیت 7 لاكھ روپے بتائی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں