نوجوان پلیئرز ٹیلنٹ پر یقین رکھیں راشد لطیف

بڑا مقصد سامنے رکھتے ہوئے بھرپور محنت سے کامیابی حاصل ہو گی، سابق ٹیسٹ کرکٹر


Sports Reporter August 05, 2016
بڑا مقصد سامنے رکھتے ہوئے بھرپور محنت سے کامیابی حاصل ہو گی،سابق ٹیسٹ کرکٹر فوٹو: فائل

MULTAN: پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑی ٹیلنٹ پر یقین رکھیں، بڑا مقصد سامنے رکھتے ہوئے بھرپور محنت سے کامیابی حاصل ہو گی۔

راولپنڈی انڈر 19 اکیڈمی کے دورے کے موقع پر کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمیشہ بڑا مقصد سامنے رکھیں، پھر حصول کے لیے لگن اور خود اعتمادی کے ساتھ بھرپور محنت کرنی چاہیے، کامیاب کھلاڑی وہی ہوتا ہے جو اپنے مقصد پر نظر رکھتا ہے اور کسی بھی لمحے دلبرداشتہ نہیں ہوتا، جس کا مورال ہر وقت بلند رہے وہی آگے چل کر نمایاں مقام حاصل کرتا ہے۔

سابق قومی وکٹ کیپر نے کہا کہ کھلاڑیوں کو اپنی محنت اور ٹیلنٹ پر یقین اورکوچ و ٹرینر کی مشاورت سے ہفتہ وار ٹریننگ پروگرام بنانا چاہیے۔ کھلاڑی اپنی فٹنس اور ڈائٹ کے بارے میں آگاہی حاصل کریں اور اسے بہتر بنانے کی کوشش کریں۔ انھوں نے بیٹنگ، بولنگ، وکٹ کیپنگ کی تکنیکس سے کھلاڑیوں کو آگاہ کیا۔اس موقع پرگورننگ باڈی کے ممبر شکیل شیخ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ آنے والے دنوں میں جونیئر اور سینئر سطح پر بہت سے پروگرام شروع کر رہا ہے۔ اس سے گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کو بہترین مواقع حاصل اور ٹیلنٹ سامنے لانے کا بھرپور موقع ملے گا۔

راشد لطیف نے کہا کہ کھلاڑی اپنی فٹنس بھرپور توجہ دیں کیونکہ جب تک آپ سو فیصد فٹ نہیں ہوں کبھی اچھا پرفارم نہیں کر سکتے۔ اس موقع پر راولپنڈی ریجن کے ہیڈ کوچ صبیح اظہر، اسسٹنٹ کوچ محمد بلال، فزیو ڈاکٹر ریحان خالد اور ٹرینر عجب گل بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں