عراق میں فوج نے متعدد شمالی علاقوں کودہشتگردوں سے آزاد کرالیا امریکا
موصل سے الحضر جانے والی شاہراہ پر اب فورسز کا مکمل کنٹرول ہے، فلوجہ سے بے گھر ہونیوالے مہاجرین کی تعداد 90 ہزار ہوگئی
عراقی فوج نے ملک کے شمالی حصے میں متعدد علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق عراقی فوج نے موصل سے الحضر جانے والی شاہراہ کو دہشت گردوں کے قبضے سے پوری طرح آزاد کرا لیا ہے اور اب اس شاہراہ کا کنٹرول صوبہ نینوا کی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب کی بیرون ملک سرگرم تنظیم فیلق القدس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی موصل آپریشن کی نگرنی کے لیے عراق پہنچ گئے ہیں۔ پناہ گزینوں کے امور میں اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ فلوجہ شہر اور اس کے اطراف سے دہشت گردوں کے خو ف سے اپنا گھر بار چھوڑ کر فرار ہونے والے پناہ گزینوں کی تعداد 90 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ ادھر امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کا گڑھ سمجھے جانے والے عراقی شہر موصل میں دہشت گردوں کے حوصلے پست ہورہے ہیں۔ پینٹاگون کے مطابق عراقی شہر موصل پر قابض داعش کے خلاف امریکی اتحادیوں کی حالیہ کاروائیوں نے شدت پسندوں کو ان کے گڑھ میں کمزور کردیا ہے۔
امریکی فوج کے کمانڈر کرس گارور کا کہنا تھا کہ داعش کے رہنما موصل کی جنگ میں ہونے والی شکستوں پر ناخوش ہیں جبکہ شدت پسندوں نے شہر کی انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے امریکا کو شام میں دہشت گردوں کا حامی قرار دیا ہے۔روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے واشنگٹن کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ہاتھوں بڑے پیمانے پر عام شہریوں کے قتل عام کو وحشت ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا ان مجرموں کا حامی اور پشت پناہ ہے جو شامی عوام کا قتل عام کررہے ہیں۔ اطالوی وزیر انصاف کا کہنا ہے کہ روم حکومت اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ کہیں شام، عراق اور لیبیا میں سرگرم دہشت گرد تنظیم داعش منظم طریقے سے تارکین وطن کو بحیرہ روم کے راستوں سے یورپ کی طرف تو نہیں بھیج رہی؟لیبیا کی بحرانی صورت حال اور داخلی انتشار کا سب سے زیادہ فائدہ جرائم پیشہ افراد نے اٹھایا ہے اور وہ بھاری رقوم کے عوض تارکین وطن کو خطرناک سمندری سفر کے ذریعے یورپ پہنچانے کا منافع بخش دھندا کر رہے ہیں۔