سیاسی مذاکرات سے ہی افغانستان میں امن ممکن ہے طارق فاطمی

افغانستان کے ساتھ بارڈر مینجمنٹ پر ہر صورت عمل کریں گے، یو این ایلچی سے گفتگو


APP August 05, 2016
افغانستان کے ساتھ بارڈر مینجمنٹ پر ہر صورت عمل کریں گے، یو این ایلچی سے گفتگو ۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امورطارق فاطمی نے کہاہے کہ افغانستان میں امن واستحکام کو یقینی بنانے کیلیے مذاکرات ہی بہترین آپشن ہے، پاکستان افغانستان میں دائمی امن کا خواہاں ہے۔

یہ بات وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امورطارق فاطمی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان تادامیچی یاماموتو سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔معاون خصوصی نے کہا کہ افغانستان میںصرف سیاسی مذاکرات سے ہی پائیدار امن واستحکام ممکن ہے۔

4 فریقی رابطہ گروپ افغانستان میںامن کے حصول کیلیے موثرمیکنزم ہے۔ طارق فاطمی نے موثر بارڈر منیجمنٹ پلان پرعملدرآمدکیلیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا اورکہاکہ اس سلسلے میںافغان حکومت کے تعاون کی ضرورت ہے۔ یاما موتونے افغانستان میں پائیدارامن واستحکام کیلیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں