انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت پر فوری سماعت کی استدعا مسترد

کیس عدالتی روسٹر کے مطابق سنا جائے گا، سندھ ہائی کورٹ

سندھ ہائی کورٹ سے قبل اے ٹی سی بھی انیس قائم خانی کی درخواست مسترد کر چکی ہے۔ فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD:
ہائی کورٹ نے پاک سر زمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت پر فوری سماعت کی استدعا مسترد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے پی ایس پی رہنما انیس قائم کی جانب سے دائر درخواست ضمانت کی فوری سماعت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کیس عدالتی روسٹر کے مطابق سنا جائے گا۔ سندھ ہائی کورٹ سے قبل اے ٹی سی بھی پی ایس پی رہنما کی فوری سماعت کی درخواست مسترد کر چکی ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: انیس قائم خانی اوررؤف صدیقی کی درخواست ضمانت مسترد

واضح رہے کہ دہشت گردوں کے علاج و معالجے سے متعلق کیس میں انیس قائم خانی نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
Load Next Story