افغانستان نیٹو کے ہوائی اڈے پر طالبان کی جانب سے 4 خودکش بم حملے

افغان پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 7 حملہ آوروں مار دیئے گئے ہیں۔

حملے میں مارٹر گولے اور آر پی جی راکٹ استعمال کیے گئے۔ فوٹو: اے ایف پی

ISLAMABAD:

افغانستان کےشہرجلال آباد میں نیٹو فوجی اڈے پر طالبان کی جانب سے 4 خودکش بم حملے، طالبان کا کئی نیٹو فوجی مارنےکا دعوی، جب کہ افغان پولیس نے تمام حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔



افغانستان کے شہر جلال آباد میں نیٹو کے ہوائی اڈے پر طالبان کی جانب سے 4 خودکش بم حملے کئے گئے، بم حملوں کے بعد طالبان ائیرپورٹ کے گیٹ پر فائرنگ کرتے ہوئے اندر داخل ہو گئے، حملے میں مارٹر گولے اور آر پی جی راکٹ استعمال کیے گئے۔ غیرملکی خبررساں اداروں کے مطابق طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں کئی نیٹو فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔


دوسری جانب افغان پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 7 حملہ آوروں مار دیئے گئے ہیں اور اس حملے میں افغان آرمی کے اہلکاروں سمیت 5 شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں ، جب کہ نیٹو کی جانب سے حملے کسی فوجی کے ہلاک یہ زخمی ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی۔

Recommended Stories

Load Next Story