زندگی میں سکون کی تلاش ہے رانی مکھرجی

کام ہماری زندگی کا صرف ایک حصہ ہے مکمل زندگی نہیں، رانی مکھرجی۔

کام ہماری زندگی کا صرف ایک حصہ ہے مکمل زندگی نہیں، رانی مکھرجی۔ فوٹو: رائٹرز

بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھر جی کا کہنا ہے کہ انہیں زندگی میں سکون کی تلاش ہے تاکہ وہ سکون کی نیند سو سکیں اور سیروسیاحت کرسکیں۔



ایک انٹرویو میں رانی مکھر جی کا کہنا تھا کہ ممبئی جیسے شہر میں لوگ صرف کام کے پیچھے بھاگ رہے ہیں اور سکون کہیں نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بھول جاتے ہیں کہ کام ہماری زندگی کا صرف ایک حصہ ہے مکمل زندگی نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ زندگی میں سکون چاہتی ہیں تاکہ جو دل میں آئے وہ کر سکیں۔


یاد رہے کہ رانی مکھر جی کی نئی فلم ''تلاش'' گزشتہ ماہ ریلیز ہوئی ہے جس میں انہوں نے عامر خان کے ساتھ ادکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story