مسلم لیگ ن نے عمران خان کی نااہلی کے لئے ریفرنس اسپیکر کو جمع کرادیا
ریفرنس میں 8 نكات اٹھائے گئے ہیں جس میں عمران خان كی جانب سے لگژری اپارٹمنٹ كا معاملہ بھی اٹھایا گیا ہے۔
پاكستان مسلم لیگ (ن) نے عمران خان اور جہانگیر ترین كے خلاف نااہلی كا ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو جمع کرادیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) كے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز اور طلال چوہدری سمیت دیگر نے اسپیکر ایاز صادق کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے لئے ریفرنس جمع کرا دیا۔ ذرائع کے مطابق ریفرنس میں 8 نكات اٹھائے گئے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی کی جانب سے ریفرنس میں عمران خان کی جانب سے ٹیکس سے مُستثنٰی زرعی آمدنی ظاہر کرنے، سال 2000 میں حکومت کی اعلان کردہ ایمنسٹی اسکیم کا عمران خان کی جانب سے غلط استعمال اور ایس ای سی پی اور ایف بی آر سے چھپائی جانیوالی آف شور کمپنی کا معاملہ اٹھایا گیا ہے، ریفرنس میں شاہراہ دستور اسلام آباد میں خریدے جانیوالے لگژری اپارٹمنٹ جب کہ غیر ملکی ترسیلات زر کو غیر ملکی ذرائع آمدن ظاہر کرنے کا معاملہ بھی ریفرنس میں اٹھایا گیا ہے۔
ریفرنس میں طلاق كے بعد جمائما خان كی جانب سے عمران خان كو تحفہ میں دیئے جانے والے 300 كینال كے رقبہ پر مشتمل بنگلے كا معاملہ بھی اٹھایا گیا ہے كیونكہ گفٹ لاء كے مطابق طلاق كے بعد كوئی خاتون اپنے سابق شوہر كو تحفہ نہیں دے سكتی۔ ریفرنس میں كہا گیا ہے كہ عمران خان نے شاہراہ دستور پر واقع گرینڈ حایت میں لگژری اپارٹمنٹ خریدنے كے لئے 29 لاكھ 70 ہزار روپے ڈاؤن پیمنٹ كی مد میں ادا كی مگر الیكشن كمیشن سے یہ سرمایہ كاری چھپائی گئی ہے جب کہ عمران خان نے لندن میں خریدے جانے والے فلیٹس كا كالادھن سفید كرایا تھا، ایمنسٹی اسكیم كے وقت عمران خان نے كہا تھا كہ لندن كے یہ فلیٹ ان كی ملكیت ہیں جب كہ اب عمران خان یہ كہتے ہیں کہ فلیٹس میسز نیازی سروسز لمیٹڈ جرسی چینل آئس لینڈ كے نام سے قائم ان كی آف شور كمپنی كے زیر ملكیت ہیں اورعمران خان یہ اقدام ٹیكس اتھارٹیز كو دھوكا دہی كے مترداف ہے۔
ریفرنس میں مزید كہا گیا ہے كہ عمراں خان نے 22 جون 2014 كو اپنی بیوی جمائمہ خان کو طلاق دی مگر اس كے بعد 29 ستمبر 2005 كوجمائمہ نے 300 كینال پانچ مرلے پر مشتمل اسلام آباد میں واقع گھر عمران خان كو تحفہ دیا، بادی النظر میں عمران خان كا یہ اقدام ٹیكسوں سے بچنے كے لئے كیا گیا۔ ریفرنس میں كہا گیا ہے كہ جمائمہ كی جانب سے تحفہ كے نام پرعمران خان كو ٹرانسفر كی جانے والی زمین كی اس وقت مالیت تقریباً ایك ارب روپے بنتی ہے اسی طرح عمران خان نے بنی گالہ میں اپنے گھر كی جزوی طور پر تعمیر كی جس پر تقریباً ساڑھے 3 كروڑ روپے لاگت آئی ہے یہ رقم كہاں سے آئی اسے بھی ظاہر نہیں كیا گیا ہے اور ٹیكس اتھارٹیز سے چھپایا گیا ہے۔