ہیلی کاپٹرعملے کی بازیابی کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جارہے ہیں وزیراعظم

پاکستانی عملے کی بحفاظت واپسی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، وزیراعظم نواز شریف


ویب ڈیسک August 05, 2016
پاکستانی عملے کی بازیابی کیلئے متعلقہ افغان حکام سے مسلسل رابطے  میں ہیں، وزیراعظم. فوٹو: فائل

پاکستان نے گزشتہ روز افغانستان میں لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے عملے کی بحفاظت بازیابی کے لئے افغان حکومت سے درخواست کر دی ہے۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے عملے سے متعلق فکر مند ہیں اور تمام افراد کی بحفاظت واپسی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ہیلی کاپٹر عملے کی بحفاظت بازیابی کے لئے افغان حکومت سے درخواست بھی کی گئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: آرمی چیف کی افغانستان سے عملے کی بازیابی کیلئے تعاون کی درخواست

دوسری جانب آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی افغان صدر اشرف غنی کو ٹیلی فون کر کے ہیلی کاپٹر عملے کی بازیابی کے لئے تعاون کی درخواست کی۔ اس کے علاوہ آرمی چیف نے افغانستان میں امریکی کمانڈ کے سربراہ سے بھی رابطہ کر کے عملے کی بازیابی کے لئے درخواست کی تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاکستانی ہیلی کاپٹرکےعملے کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے ایم آئی سیون ہیلی کاپٹر نے افغانستان کے صوبے لوگر میں کریش لینڈنگ کی لیکن پھر لاپتہ ہو گیا تھا۔ ہیلی کاپٹر میں 6 پاکستانی اور ایک روسی شہری سوار تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں