عدلیہ کی طرف سے کالا باغ ڈیم کے حق میں فیصلہ وفاق سے کھیلنے کے مترادف ہے خورشید شاہ

سول اسپتال ميں 18 نئے پراجیکٹ بنارہے ہیں جس کے لیے مزید 16 کروڑ روپے دیئے جائیں گے، خور شید شاہ


ویب ڈیسک December 02, 2012
سول اسپتال ميں 18 نئے پراجیکٹ بنارہے ہیں جس کے لیے مزید 16 کروڑ روپے دیئے جائیں گے، خور شید شاہ

وفاقی وزیر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عدلیہ کی طرف سے کالا باغ ڈیم کے حق میں فیصلہ وفاق سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

سول اسپتال سکھر ميں سید خورشید شاہ نے سی ٹی اسکین، آئی سی یو، ایم آئی آر سمیت 18 اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھا، تقریب ميں ڈاکٹرز، فزیشن، اور ضلع انتظامیہ افسران نے بھی شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سول اسپتال ميں 18 نئے پراجیکٹ بنارہے ہیں جس کے لیے مزید 16 کروڑ روپے دیئے جائیں گے اور سول اسپتال کی ضروریات کو پورہ کیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ ہیپاٹائیٹس بی اور سی کے زیادہ کیسز محکمہ پولیس ميں ہیں، خورشید شاہ نے سول اسپتال کے ایم ایس کو ہدایت کی کہ وہ بند ایمبولنسیں فوری طور پر چلوانے کے لیے اقدامات کریں۔

خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عدلیہ کی طرف سے کالا باغ ڈیم کے حق میں فیصلہ وفاق سے کھیلنے کے مترادف ہے، واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے مشترکہ مفادات کونسل کی سفارشات کی روشنی میں کالاباغ ڈیم کی تعمیر کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں