ملک کو غیرمستحکم کرنے کیلئے کراچی اور کوئٹہ کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے رحمان ملک

سمیں اب چھابڑیوں میں نہیں بکیں گی، رحمان ملک


ویب ڈیسک December 02, 2012
ٹھارہویں ترمیم کے بعد امن وامان برقرار رکھنے کے اختیارات صوبوں کے پاس ہیں، رحمان ملک

وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ملک کو غیرمستحکم کرنے کیلئے کراچی اور کوئٹہ کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔

اوکاڑہ کے علاقے رینالہ خورد میں پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کاکہنا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد امن وامان برقرار رکھنے کے اختیارات صوبوں کے پاس ہیں، کالا باغ ڈیم کے معاملے پر چاروں صوبوں کو مل بیٹھنا چاہیے ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں لیکن وفاق کو بھی قائم رکھنا ہے۔

رحمان ملک نے کہا کہ ملک کو غیرمستحکم کرنے کیلئے کراچی اور کوئٹہ کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ موبائل فون چلتا پھرتا بم ہے سمیں اب چھابڑیوں میں نہیں بکیں گی، سموں کے اجراء کیلئے عالمی قوانین لاگو کئے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں