سندھ کی ترقی کے لئے میں نہیں میرا کام بولے گا مراد علی شاہ
صوبے میں امن وامان کے بعد تعلیم اور صحت بنیادی ترجیح ہے، وزیراعلی سندھ
نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے کی ترقی اور امن و امان سے متعلق میں نہیں بلکہ میرا کام بولے گا۔
اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن وامان کے بعد تعلیم اور صحت بنیادی ترجیح ہے جس کے لئے میں نہیں میرا کام بولے گا۔ انہوں نے سندھ کے عوام، تمام سیاسی جماعتوں اور میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد صوبے کے عوام اور میڈیا کی جانب سے بہت سپورٹ کیا گیا جب کہ میڈیا سے اپنے غلط کاموں کی نشاندہی کی درخواست کرتا ہوں۔
وزیراعظم نواز شریف سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے صوبے کو درپیش مسائل پر بات ہوئی جس پر وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت سندھ کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور مدد کرے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کالاباغ ڈیم مردہ گھوڑے کو چابک مارنے والی بات ہے اس لئے متنازع کے بجائے عوامی مسائل کے حل پر توجہ دینی چاہیئے۔