مراد علی شاہ صادق میمن اور خواجہ اظہارالحسن نے وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

وزیر اعلیٰ سندھ نے آئین کی شق 130 کے تحت مراد علی شاہ اور صادق میمن کو وزیر بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے


ویب ڈیسک December 02, 2012
وزیر اعلیٰ سندھ نے آئین کی شق 130 کے تحت مراد علی شاہ اور صادق میمن کو وزیر بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے. فوٹو ایکسپریس

سندھ اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے والے مراد علی شاہ، صادق میمن اور خواجہ اظہارالحسن نے وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔



گورنر ہاؤس کراچی میں ہونے والی تقریب میں گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے خواجہ اظہارالحسن، مراد علی شاہ اور صادق میمن سے عہدوں کاحلف لیا، وزیر اعلیٰ سندھ نے آئین کی شق 130 کے تحت مراد علی شاہ اور صادق میمن کو وزیر بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے بعد مراد علی شاہ اور صادق میمن وزراء کی حیثیت سے کام کریں گے اورانہیں اسمبلی میں بیٹھنے کا حق بھی حاصل ہوگا تاہم دونوں ارکان اسمبلی اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کرسکیں گے۔

مستعفی ہونے والے رکن قومی اسمبلی حیدرعباس رضوی اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر محمد علی شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ کا معاون خصوصی بنا دیا گیا ہے جبکہ سابق صوبائی وزیر رضا ہارون وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر کی حیثیت سے کام کریں گے، وزیراعلیٰ کے معاونین خصوصی اور مشیر کا عہدہ صوبائی وزیر کے برابر ہوگا۔

دوہری شہریت پر اسمبلی رکنیت سے استعفی دینے والے ارکان اسمبلی نے غیرملکی شہریت ترک کرنے کا سرٹیفکیٹ جمع کرا دیا ہے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں