کاجول فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ کی شوٹنگ کے دوران یادداشت کھو بیٹھی تھیں کرن جوہر

کاجول شوٹنگ کے دوران سائیکل سے منہ کے بل گرگئی تھیں،کرن جوہر


ویب ڈیسک August 05, 2016
کاجول شوٹنگ کے دوران سائیکل سے منہ کے بل گرگئی تھیں،کرن جوہر، فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ کے نامور ہدایتکار کرن جوہر نے انکشاف کیا ہےکہ 1998 میں ریلیز ہونے والی شہرہ آفاق فلم ''کچھ کچھ ہوتا ہے'' کی شوٹنگ کے دوران کاجول سائیکل سے گر کریادداشت کھوبیٹھی تھیں۔

بالی ووڈ اداکارہ کاجول کا شمار فلم نگری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ''دل والے دلہنیا لے جائیں گے''،''کچھ کچھ ہوتا ہے''،''کبھی خوشی کبھی غم''اور ''مائی نیم از خان''سمیت کئی فلمیں شامل ہیں جب کہ اداکارہ آج اپنی 42 ویں سالگرہ منارہی ہیں جس موقع پران کے قریبی دوست نے ان سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

فلمساز کرن جوہر کا کہنا تھا کہ 1998 میں ریلیز ہونے والی شہر ہ آفاق فلم ''کچھ کچھ ہوتا ہے''کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ کاجول سائیکل سے منہ کے بل گرگئی تھیں جس کے باعث وہ یادداشت کھوبیٹھی تھیں جب کہ اداکارہ 3 دن تک ماریشس میں اپنے کمرے میں روتی رہی تھیں جس پر ان کے گھر والوں سے بات چیت کرانا شروع کی تو آہستہ آہستہ ان کی یادداشت بحال ہوئی جس پر سب نے سکون کا سانس لیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں