جاپان ميں سرنگ گر جانے سے 3افراد زخمی 7 لاپتہ

یہ سرنگ جاپان میں سب سے طویل سرنگوں میں سے ایک ہے جس کی لمبائی 4.3 کلومیٹر ہے۔


ویب ڈیسک December 02, 2012
حادثے میں 3 گاڑياں تباہ ہونے کے باعث 3 افرا د بھی زخمی ہوگئے۔ فوٹو: رائٹرز

جاپان ميں ہائی وے پر سرنگ گرنے سے 3 افراد زخمی اور 7 لاپتہ ہوگئے۔


جاپان ايمرجنسی سروس كے مطابق ٹوكيو كے قريب ہائی وے سيكشن سرنگ ''ساسگو'' كے گرنے سے كئی گاڑيوں ميں آگ بھڑک اٹھی اور 7افراد لاپتہ ہوگئے۔ حادثے میں 3 گاڑياں تباہ ہونے کے باعث 3 افرا د بھی زخمی ہوگئے۔ ہيلی كاپٹرز، ايمبولينس اور فائر فائٹرز امدادی كارروائيوں ميں حصہ لے رہے ہيں۔ جاپان کے پولیس کے ترجمان کے مطابق سرنگ میں بڑی تعداد میں جلی ہوئی لاشیں موجود ہیں۔


واضح رہے کہ یہ سرنگ جاپان میں سب سے طویل سرنگوں میں سے ایک ہے جس کی لمبائی 4.3 کلومیٹر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں