وزیراعظم کا سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کیلیے 50 کروڑ امداد کا اعلان
ہر متاثرہ خاندان كو 50 ہزار روپے كی جلد ادائیگی كو یقینی بنایا جائے،وزیراعظم کی ہدایت
وزیراعظم نواز شریف نے سعودی عرب میں پھنسے ہوئے پاكستانیوں كے اہل خانہ كے لیے مجموعی طور پر 50 کروڑ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم ہاؤس كی طرف سے جاری بیان كے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے سعودی عرب میں پھنسے 10 ہزار پاكستانیوں میں مجموعی طور پر 50 كروڑ روپے تقسیم كرنے كی منظوری دی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: سعودی عرب میں ہزاروں پاکستانی مزدور تنخواہیں نہ ملنے پر فاقہ کشی پر مجبور
وزیراعظم نے وزارت سمندر پار پاكستانیز و انسانی وسائل كو ہدایت كی كہ متعلقہ خاندانوں كی مستند فہرستیں جلد از جلد تیار كی جائیں، وزیراعظم نے مزید ہدایت كی كہ ہر متاثرہ خاندان كو 50 ہزار روپے كی جلد ادائیگی كو یقینی بنایا جائے۔