فاطمہ بھٹو نے سیاست میں آنے کی خبر کی تردید کر دی

فاطمہ بھٹو نے حال ہی میں اپنے والد کی زندگی پر ایک کتاب بھی لکھی۔

فاطمہ بھٹو نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اخبار ایکسپرس ٹریبیون میں چھپی نیوز میں ان کے سیاست میں آنے کی خبرکوغلط قرار دیا۔ فوٹو: فائل

سابق وزیر اعظم زوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو نے آئندہ انتخابات کے ذریعے سیاست میں قدم رکھنے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔



فاطمہ بھٹو نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اخبار ایکسپرس ٹریبیون میں چھپی نیوز میں ان کے سیاست میں آنے کی خبرکوغلط قرار دیا۔ اس سے قبل ایسکپریس ٹریبیون کی خبر میں کہا گیا تھا کہ غنویٰ بھٹو نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی فاطمہ بھٹو سیاست میں آنے کے لئے تیار ہیں۔


غنویٰ بھٹو نے کہا تھا کہ فاطمہ بھٹو 2013 میں ہونے والے انتخابات میں رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور کے حلقے این اے 192 سے حصہ لیں گی۔


فاطمہ بھٹو نے حال ہی میں اپنے والد کی زندگی پر ایک کتاب بھی لکھی اور وہ موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف بھی کھل کر بولتی رہی ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story