سندھ حکومت کا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

سردارمحمد بخش مہر، منظور وسان، ضیاءالحسن لنجار، فیاض بٹ اور محمد علی ملكانی کو کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان۔


ویب ڈیسک August 05, 2016
سردارمحمد بخش مہر، منظور وسان، ضیاءالحسن لنجار، فیاض بٹ اور محمد علی ملكانی کو کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان۔

سندھ حکومت کی جانب سے کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت 5 نئے وزرا سمیت مشیراور معاونین کو کابینہ کا حصہ بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی کابینہ کی تشکیل کے دوسرے مرحلے میں 5 وزرا سمیت مشیر اور معاونین کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سردار محمد بخش مہر، منظور وسان، ضیاءالحسن لنجار، فیاض بٹ اور محمد علی ملكانی كو سندھ كابینہ میں شامل كیاجا سكتا ہے جب کہ نئے وزرا کی تقریب حلف برداری ہفتہ کو ہونے کا امکان ہے اور اس سلسلے میں پیپلزپارٹی کی قیادت نے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں