علامہ اقبال ایئرپورٹ پر لاکھوں مالیت کے اسمارٹ فون اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
کسٹم حکام نے 20 لاکھ روپے مالیت کے 170اسمارٹ فون قبضے میں لے کر 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔
كسٹم حكام نے علامہ اقبال ايئر پورٹ پر كارروائی كے دوران 20 لاكھ روپے ماليت كے 170 اسمارٹ فون اسمگل كرنے كی كوشش ناكام بنا كر 2 افراد كو حراست ميں لے ليا۔
نمائندہ ایکسپریس کے مطابق چائنہ سے آنے والی پرواز كے مسافر نويد احمد نے يہ فون آب زم زم كی پيكنگ ميں چھپا ركھے تھے اور خود كو عمرہ زائر ظاہر كيا تھا۔ ملزم كو نجی ايئر لائن كے ملازمين محمد عامر اور وقار كی معاونت حاصل تھی جو مسافر كو كليئر كروانے كی كوشش كر رہے تھے تاہم کسٹم حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 20 لاکھ روپے مالیت کے 170 اسمارٹ فون برآمد کرکے 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔