امریکی صدر اوباما کی بیٹی ساشا ریسٹورنٹ میں ملازمت کرنے لگی

ساشا مارتھا وائن لینڈ میں ویٹریس کا کام کر رہی ہیں۔

ساشا مارتھا وائن لینڈ میں ویٹریس کا کام کر رہی ہیں۔ فوٹو: فائل

امریکی صدر باراک اوباما کی بیٹی ساشا نے وائٹ ہاؤس کی آسائشوں کو چھوڑ کر ایک ریسٹورنٹ میں ملازمت اختیار کر لی۔


امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 15 سالہ ساشا اوباما گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران ریاست میسی چوسٹس میں مارتھا وائن لینڈ میں ویٹریس کا کام کر رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ساشا کے ساتھ ریستوارن میں خفیہ اداروں کے 6 ارکان بھی ہمہ وقت موجود رہتے ہیں۔ ساشا کی ذمہ داریوں میں لوگوں کو کھانا فراہم کرنے کے علاوہ ریکارڈ کو اپ ٹو ڈیٹ رکھنا بھی ہے۔
Load Next Story