سوات نامعلوم افراد کی مسافر وین پر فائرنگ 4 افراد جاں بحق

پولیس نے جائے واقعہ سے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی ہے۔


ویب ڈیسک December 02, 2012
وین پر فائرنگ سے ایک ہی گاؤں سے تعلق رکھنے والے 4 افراد جاں بحق ہوئے. فوٹو : فائل

مسافر وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ہی گاؤں سے تعلق رکھنے والے 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سوات سے تحصیل کبل جانے والی مسافر وین پر کلاگے کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر سیدو شریف اسپتال پہنچایا گیا جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا۔

پولیس نے جائے واقعہ سے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں