وزیراعلیٰ سندھ کا عوامی انداز ہوٹل پر ناشتہ کیا اور شہریوں میں گھل مل گئے

مراد علی شاہ نے ہوٹل مالک کو اپنی جیب سے 800 روپے کے بل پر 5ہزار روپے ادا کیے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے صدر میں ہوٹل پر ناشتہ کیا اور عوامی مسائل سنے۔ فوٹو: پی پی آئی

ISLAMABAD:
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے عوامی انداز اپنا لیا اور عوام میں گھل مل گئے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں بارش کے دوران مختلف علاقوں کا دورہ کیا اورعوام میں گھل مل گئے، وزیر اعلیٰ سندھ نے شہر کے دورے کے دوران کراچی کے علاقے صدر میں ہوٹل پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ عوامی انداز میں چائے اور پراٹھے سے ناشتہ کیا۔ ناشتے کا بل پوچھا اور 800 روپے کے بجائے 5ہزار روپے خود ادا کئے۔ ناشتے کے بعد وہ عوام میں گھل مل گئے اور ان سے مسائل پوچھے، اس موقع پر لوگوں نے ان کے ہمراہ سیلفیاں بھی بنوائیں۔


اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کراچی کی سڑکوں پر موٹر سائیکل اور بسوں میں بہت سفر کیا ہے اور اس شہر کو حقیقی طور پر روشنیوں کا شہر دیکھا ہے،بدقسمتی سے آج ایسا نہیں ہے، ایک وقت تھا جب وہ محمود آباد سے ہوتے ہوئے این ای ڈی یونیورسٹی جاتے تھے جہاں سے انہوں نے انجینئیرنگ کی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔ وہ پوری کوشش کریں گے کہ کراچی کی روشنیاں دوبارہ بحال کی جائیں لیکن اس کے لئے انہیں سب کا تعاون درکار ہے۔

Load Next Story