فرانس میں بارمیں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک

آتش زدگی کے واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی عمریں 18 سے 25 سال کے درمیان ہیں


ویب ڈیسک August 06, 2016
ہلاکتیں ممکنہ طور پر چھت میں استعمال ہونے والے مادے سے نکلنی والی زہریلی گیسوں کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ فرانسیسی حکام فوٹو: فائل

فرانس کے شہر روئین کے ایک بار میں سالگرہ کی تقریب کے دوران آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک جب کہ 6 زخمی ہو گئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق فرانس کے شہرروئین میں واقع کیوبا لبری نامی بارکے زیرزمین کمرے میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات اس وقت آگ لگی جب وہاں موجود بڑی تعداد میں لوگ سالگرہ کی تقریب میں شریک تھے۔ آگ اس قدر شدید تھی کہ اس پر قابو پانے کے لیے 50 سے زائد فائر فائٹرز کو طلب کیا گیا۔ حکام نے اب تک واقعے میں 13 افراد کی ہلاکت جب کہ 6 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی عمریں 18 سے 25 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔

فرانس کے وزیرِ داخلہ برنارد کیزینیو کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے تاہم ابتدائی طور پر کہا گیا ہے کہ آگ سیلنگ میں لگی اور لوگوں کی ہلاکتیں ممکنہ طور پرچھت میں استعمال ہونے والے مادے سے نکلنی والی زہریلی گیسوں کی وجہ سے ہوئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں