وسیم نے قندیل کو قتل کرنے کے عوض سعودی عرب میں ملازمت کی لالچ دی حق نواز

وسیم نے کہا تھا کہ قندیل بلوچ کے قتل کی تمام تر ذمہ داری وہ قبول کرے گا، حق نواز


ویب ڈیسک August 06, 2016
سعودی عرب میں مقیم قندیل کے بھائی نے قتل کے بدلے ملازمت کی یقین دہائی کرائی تھی، حق نواز۔ فوٹو: فائل.

قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار ملزم حق نواز نے انکشاف کیا ہے کہ مقتولہ کے بھائی نے قتل کے عوض سعودی عرب میں ملازمت کی یقین دہانی کرائی تھی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزم حق نواز نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم قندیل بلوچ کے بھائی عارف نے وسیم اور مجھے قتل کے لئے اکسایا تھا، عارف نے یقین دلایا تھا کہ قندیل بلوچ کے والد کیس کے مدعی ہوں گے اور سعودی عرب میں مقیم تینوں بھائی والد کو منا لیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: قندیل کے والد کی ایک اور بیٹے کو مقدمے میں نامزد کرنے کی درخواست

حق نواز نے پولیس کو مزید بتایا کہ وسیم نے یقین دلایا تھا کہ قندیل کو قتل کرتے ہی ویزہ تیار ہوگا اور آپ کو سعودی عرب میں ملازمت دلوائی جائے گی۔ حق نواز نے مزید بتایا کہ وسیم نے کہا تھا کہ قندیل بلوچ کے قتل کی تمام تر ذمہ داری وہ قبول کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں