جہانگیرترین کی جانب سے بینک سے کروڑوں روپے کا قرض معاف کرانے کا انکشاف

جہانگیر ترین نے 2005 میں زرعی ترقیاتی بینک سے 10 کروڑ 10 لاکھ کا قرضہ معاف کرایا


ویب ڈیسک August 06, 2016
قرضہ معاف کرانے والوں میں وزیراعظم نواز شریف کے مشیر ہارون احتر بھی جہانگیرترین کے حصہ دار تھے فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین کی جانب سے زرعی ترقیاتی بینک سے لیا گیا کروڑوں روپے کا قرض معااف کرانے کا انکاشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق تاندلیلہ والا شوگرمل کی مالکان نے زرعی ترقیاتی بینک سے 10 کروڑ10 لاکھ روپے قرض حاصل کیا، جہانگیر ترین اور وزیر اعظم نواز شریف کے موجودہ مشیر ہارون اختر اس مل میں حصہ دار تھے۔

2005 میں سابق صدر پرویز مشرف کے دوران حکومت میں جہانگیرترین نے وفاقی وزیرکی حیثیت سے شوگرمل کا قرضہ بینک سے معاف کرایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں