آزاد کشمیرکی نومنتخب کابینہ کی 2 مرتبہ حلف برداری

صدر آزاد کشمیر آئینی حلف کی ایک عبارت بھول گئے جس کی نشان دہی نو منتخب وزیر مشتاق منہاس نے کرائی


ویب ڈیسک August 06, 2016
حلف برداری کی تقریب میں کئی اعلیٰ سیاسی و انتظامی شخصیات نے شرکت کی۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

صدرآزاد کشمیر کی جانب سے حلف کی ایک عبارت بھول جانے کی وجہ سے ریاست کی 9 رکنی کابینہ نے دو مرتبہ حلف اٹھا لیا۔

صدر آزاد کشمیر کی جانب سے حلف کی ایک عبارت بھول جانے کی وجہ سے ریاست کی 9 رکنی کابینہ نے دو مرتبہ حلف اٹھا لیا، حلف اٹھانے والوں میں چوہدری طارق فاروق، مشتاق منہاس، فاروق سکندر خان، راجا نثاراحمد خان ، سردارمیر اکبر خان ، چوہدری محمدعزیز، ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان، نورین عارف اورسیدافتخارعلی گیلانی شامل ہیں۔ نئی کابینہ سے صدر آزاد کشمیر سرداریعقوب نے حلف لیا۔ اس موقع پر کئی اعلیٰ سیاسی و انتظامی شخصیات نے شرکت کی۔

حلف برداری کے دوران صدرآزاد کشمیرسرداریعقوب ایک عبارت بھول گئے ، جس کی نشان دہی مشتاق منہاس نے کرائی، جس کے بعد وزرا سے دوبارہ حلف لیا گیا۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے حالیہ انتخاب میں مسلم لیگ (ن) واضح برتری کے ساتھ برسراقتدارآئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں