افغانستان میں یرغمال افراد میں سے کسی کا تعلق آرمی چیف سے نہیں آئی ایس پی آر

افغانستان میں یرغمالیوں کی بحفاظت وطن واپسی کےلیے تمام تر اقدامات کیے جارہے ہیں، ترجمان پاک فوج


ویب ڈیسک August 06, 2016
افغانستان میں یرغمالیوں کی بحفاظت وطن واپسی کےلیے تمام تر اقدامات کیے جارہے ہیں، ترجمان پاک فوج، فوٹو:فائل

ترجمان پاک فوج عاصم باجوہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں یرغمال بنائے گئے افراد میں سے کسی کا بھی تعلق آرمی چیف سے نہیں ہے اور ایسی تمام افواہیں بے بنیاد ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ افغانستان میں یرغمال افراد سے متعلق تمام افواہیں بے بنیاد ہیں اور ہیلی کاپٹر حادثے میں یرغمال بنائے گئے پاکستانیوں میں سے کسی کا بھی تعلق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے نہیں ہے لہٰذا اس حوالے سے تمام افواہیں بے بنیاد ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پاکستانی ہیلی کاپٹر کے عملے کی بازیابی کیلیے مدد کی جائے، آرمی چیف کا امریکی جنرل کو فون



ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں یرغمال افراد کی زندگی بے حد قیمتی ہے اور یرغمالیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے تمام تر اقدامات کیے جارہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: آرمی چیف کی افغان صدرسےعملے کی بازیابی پرمدد کی درخواست



واضح رہے کہ حکومت پنجاب کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر معمول کی مرمت کے لیے افغانستان کے راستے ازبکستان جا رہا تھا کہ راستے میں صوبہ لوگر کے ضلع عذرا میں کریش لیڈنگ کی جس سے ہیلی کاپٹر تباہ ہوگیا اور تمام افراد کو طالبان نے یرغمال بنا لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |