سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ آرمی چیف نے درج کرایا انصاف بھی وہی دلائیں طاہرالقادری
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں سے قصاص بھی لیا جائے گا اور پاناما لیکس کااحتساب بھی ہوگا، سربراہ عوامی تحریک
SWAT/UNITED NATIONS:
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر درج کروائی تھی لہٰذا ہم انصاف کا مطالبہ بھی ان ہی سے کررہے ہیں۔
لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے ڈاکٹر طاہرالقادری کی سربراہی میں سانحہ ماڈل ٹاؤن پر قصاص ریلی نکالی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا کہ موجودہ جمہوریت شریف خاندان کی بادشاہت ہے، اس نظام میں غریب، مظلوم اور مقتول کے لیے کچھ نہیں جب کہ یہ حکمران مزید اقتدار میں رہے تو قوم کی آنے والی نسلوں کا مستقبل تاریک ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کے لیے فتح اور انصاف کا روشن دن قریب ہے کیوں کہ تحریکِ قصاص و احتساب اپوزیشن کی مشترکہ تحریک ہے جو مل کر شریف برادران کے جھوٹے اقتدار کا خاتمہ کریں گی جب کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں سے قصاص بھی لیا جائے گا اور پاناما لیکس کااحتساب بھی ہوگا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ سانحہ ماڈل ٹاؤن؛ جے آئی ٹی نے حقائق مسخ کیے، طاہر القادری
طاہر القادری نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے درخواست کی کہ آپ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر درج کروائی تھی لہٰذا ہم انصاف کا مطالبہ بھی آپ ہی سے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران کا طیب اردگان بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، حکمرانوں نے ترکی کے واقعہ کو پاک فوج کی بدنامی کے لیے استعمال کیا، آپریشن ضربِ عضب میں مصروف اداروں کو بدنام کرکے شریف برادران نے دہشت گردوں کی خدمت سرانجام دی۔ ان کا کہنا تھا کہ قاتل حکمران خود کو بچانے کے لیے ہر اس قانون کو روند رہے ہیں جس سے انہیں خطرہ ہو جب کہ ضابطہ فوجداری قانون میں مرضی کی ترامیم لا کر حکمران 20 کروڑ عوام کو ہمیشہ کے انصاف سے محروم کرنا چاہتے ہیں، آئین و قانون حکمرانوں کے ہاتھوں میں کھلونا بن گئے ہیں۔