بھارتی ریاست آسام میں باغیوں کی فائرنگ سے 13 افراد ہلاک 15 زخمی

سیکیورٹی فورسز اور باغیوں سے جھڑپ کے دوران ایک باغی مارا گیا، پولیس

سیکیورٹی فورسز اور باغیوں سے جھڑپ کے دوران ایک باغی مارا گیا، پولیس۔ فوٹو : فائل

بھارتی ریاست آسام میں باغیوں کی بازار میں فائرنگ سے 13 افراد ہلاک جب کہ 15 زخمی ہوگئے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آسام کے ضلعے جھار میں باغیوں نے بھرے بازار میں اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک جب کہ 15 زخمی ہوگئے، واقعہ کے فوری بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جہاں باغیوں سے جھڑپ کے دوران ایک باغی مارا گیا جب کہ باقی حملہ آور فرار ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جب کہ حملے میں ملوث باغیوں کا تعلق کالعدم نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ آف بوڈو لینڈ سے ہے جو ملک میں کئی عرصے سے علیحدہ ملک کا مطالبہ کررہے ہیں۔
Load Next Story