دن بھر کی 10 بڑی خبروں پر ایک نظر

وزیراعظم کا بھارتی فوج کے تشدد سے زخمی کشمیریوں کے علاج کا اعلان


August 06, 2016
فوٹو: ارسلان گلزار

وزیراعظم نواز شریف نے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں کے تشدد سے زخمی ہونے والوں کے علاج معالجے اور اس دوران ان کے قیام و طعام کے اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر درج کروائی تھی لہٰذا ہم انصاف کا مطالبہ بھی ان ہی سے کررہے ہیں۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



شہر میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے اور مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



ترجمان پاک فوج عاصم باجوہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں یرغمال بنائے گئے افراد میں سے کسی کا بھی تعلق آرمی چیف سے نہیں ہے اور ایسی تمام افواہیں بے بنیاد ہیں۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



برمنگھم ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کے 400 رنز کے جواب میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے. مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دو روز قبل افغان صوبے لوگر میں کریش لینڈنگ کرنے والے پاکستانی ہیلی کاپٹر کے عملے کی بازیابی کے لئے افغان حکومت سے مسلسل رابطہ ہے جب کہ افغان حکام نے بھی مغویوں کی بازیابی کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار ملزم حق نواز نے انکشاف کیا ہے کہ مقتولہ کے بھائی نے قتل کے عوض سعودی عرب میں ملازمت کی یقین دہانی کرائی تھی۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے 6 نائیجیرین شہریوں کو ملک بدر کردیا گیا۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



بھارتی ریاست آسام میں باغیوں کی بازار میں فائرنگ سے 13 افراد ہلاک جب کہ 15 زخمی ہوگئے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان اپنی سابقہ محبوبہ کترینہ کیف کے ساتھ مشہور برانڈ کے اشتہارمیں جلوہ گر ہوں گے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

102.jpg (600×450)

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں