صدر وزیر اعظم کی محمد آصف کو ورلڈ اسنوکرچیمپئن شپ ٹورنامنٹ میں جیت پر مبارکباد

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے بھی محمد آصف کو مبارکباد پیش کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی محمد آصف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لئے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ فوٹو: فائل

محمد آصف کو ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ ٹورنامنٹ جیتنے پر صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی جانب سے مبارکباد دی گئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی محمد آصف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لئے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں محمد آصف کے ساتھ تھیں، انہوں نے عالمی اعزاز حاصل کر کے قوم کا نام روشن کردیا۔


متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے بھی محمد آصف کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ انہوں نے ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے بھی عالمی چیمپئن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مبارکباد دی۔

محمد آصف نے جیت کے بعد کہا کہ وہ لوگوں کے بے حد شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کی جیت کے لئے دعائیں مانگیں، اور اس کامیابی پر وہ بہت خوش ہیں۔

محمد آصف نے ورلڈ چیمپئن شپ ٹورنامنٹ کے فائنل میں برطانوی حریف گیری ولسن کے خلاف 10-8 فریم سے کامیابی حاصل کی اور پورے ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست رہے۔ اس جیت سے 1994 کے بعد پاکستان دوسری بار اسنوکر کا عالمی چیمپئن بنا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story