لبنان کے ایتھلیٹس کا اسرائیلی دستے کے ساتھ بس شیئر کرنے سے انکار

لبنانی ایتھلیٹس کے اعتراض پر دونوں ٹیموں کو علیحدہ بسوں میں اسٹیڈیم تک لے جایا گیا۔


AFP August 07, 2016
لبنانی ایتھلیٹس کے اعتراض پر دونوں ٹیموں کو علیحدہ بسوں میں اسٹیڈیم تک لے جایا گیا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: لبنان کے ایتھلیٹس نے اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلیے اسرائیلی دستے کے ساتھ بس شیئر کرنے سے صاف انکار کردیا۔

دونوں ممالک آفیشل طور پر حالت جنگ میں ہیں اور ان میں کسی قسم کے سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت ہوا جب لبنانی ایتھلیٹس پہلے سے بس میں سوار تھے، جب اس پر اسرائیلی کھلاڑیوں نے سوار ہونے کی کوشش تو انھیں روکا گیا مگر پھر بھی وہ بضد رہے، منتظمین نے جب انھیں دوسری بس کی پیشکش کی تو کہنے لگے کہ لبنانیوں کو اعتراض ہے تو وہ چلے جائیں۔ بعد ازاں دونوں ٹیموں کو الگ الگ بسوں پر تقریب میں لے جایا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں