لبنان کے ایتھلیٹس کا اسرائیلی دستے کے ساتھ بس شیئر کرنے سے انکار
لبنانی ایتھلیٹس کے اعتراض پر دونوں ٹیموں کو علیحدہ بسوں میں اسٹیڈیم تک لے جایا گیا۔
ISLAMABAD:
لبنان کے ایتھلیٹس نے اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلیے اسرائیلی دستے کے ساتھ بس شیئر کرنے سے صاف انکار کردیا۔
دونوں ممالک آفیشل طور پر حالت جنگ میں ہیں اور ان میں کسی قسم کے سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت ہوا جب لبنانی ایتھلیٹس پہلے سے بس میں سوار تھے، جب اس پر اسرائیلی کھلاڑیوں نے سوار ہونے کی کوشش تو انھیں روکا گیا مگر پھر بھی وہ بضد رہے، منتظمین نے جب انھیں دوسری بس کی پیشکش کی تو کہنے لگے کہ لبنانیوں کو اعتراض ہے تو وہ چلے جائیں۔ بعد ازاں دونوں ٹیموں کو الگ الگ بسوں پر تقریب میں لے جایا گیا۔