امریکا میں حجاب پہننے پرمسلمان خاتون ملازمت سے برطرف
ڈینٹل کلینک میں ملازمت کی توحجاب اتارنے کا مطالبہ کیا گیا، مسلم رہنماؤں کی مذمت
امریکا میں ایک مسلمان خاتون کو حجاب پہننے کی وجہ سے ڈینٹل کلینک کی نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔
غیرملکی میڈیاکے مطابق امریکی ریاست ورجینیا میں مسلمان خاتون نجف خان نے ایک ڈینٹل کلینک میں اپنی نئی ملازمت شروع کی تووہاں کے باس نے نجف سے کام کے دوران حجاب اتاردینے کا مطالبہ کیا۔
ملازمت کے ابتدائی 3 روز تک نجف کا باس یہ دھمکی دیتا رہا کہ حجاب نہ اتارنے کی صورت میں اسے نوکری سے برخاست کر دیاجائے گاتاہم نجف نے ان دھمکیوں کا اثرنہ لیتے ہوئے اپنے حجاب کو برقراررکھا یہاں تک کہ ای میل کے ذریعے اس کو برطرفی کا پروانہ مل گیا۔